اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکا کے سوشل میڈیا صارفین نے شوشل میڈیا پر "ٹرمپ کی حالت صحیح نہیں ہے' ہیش ٹیگ جاری کیا ہے۔
یہ ہیش ٹيگ سوشل میڈیا پر کافی ٹرینڈ کر رہا ہے۔
سفید فام پولیس افسر ڈریک شوون نے پچیس مئی کو نو منٹ تک اپنے گھٹنے سے گردن دبا کر ایک سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کو قتل کر دیا تھا۔
امریکہ کے مختلف شہروں میں پچھلے تین ہفتے سے زائد عرصے سے پولیس کے نسل پرستانہ اور تشدد آمیز رویئے کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ امریکی پولیس اور سیکورٹی ادارے ٹرمپ کے حکم سے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے پرامن لوگوں کو کچلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
342/